بارش نے وقتی طور پر ویسٹ انڈیز کو ہندوستانی اسپنروں کے عتاب سے بچالیا

کنگسٹن: سلامی بلے باز لوکیش راہل (158) اور اجنکیا رہانے (ناٹ آوٹ 108) کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن پیر کو چائے کے وقفہ سے قبل171.1 اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 500 رن بنا کر اپنی پہلی باری ڈکلیئر کر دی۔ ہندستان کو پہلی باری کی بنیاد پر 304 رن کی مضبوط برتری حاصل ہوگئی ہے۔
چائے کے وقفہ کے بعد بارش کی وجہ سے میچ میں خلل پڑا اور تیسرے روز کا کھیل دوبارہ شروع نہیں ہو سکا۔ ورنہ پچ جس طرح ٹرن لے رہی تھی اور بارش نے جو سماں باندھا تھا اس سے تو یہی محسوس ہورہا تھا کہ چوتھے روز ہی ویسٹ انڈیز ہندوستانی اسپن کے جال میں پھنسی پھڑ پھڑا رہی ہوگی۔کیونکہ چوتھے روز کے کھیل کے43اوورز باقی تھے جس میں ویسٹ انڈیز کی اننگز ڈھیر تک ہو سکتی تھی۔ چوتھے روز زکے کھیل میںہندوستان کی پہلی اننگز کی خاص بات رہانے کی سنچری رہی جنہوں نے108رنز کی اننگز میں 237 گیندوں کی اپنی باری میں 13 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ہندستان نے تیسرے دن کا آغاز پانچ وکٹ پر 358 رن سے کیا۔ رہانے 42 اور ساہا 17 رن سے آگے کھیلنے اترے۔ساہا پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر خوش قسمت رہے جب ان کے بلے کا کنارہ لے کر گئی گیند دوسری سلپ میں کھڑے فیلڈر تک نہیں پہنچی۔
رہانے نے میگلوئل کیومنس کی گیند پر دن کا پہلا چوکا لگایا اور پھر اس تیز گیند باز کے اگلے اوور میں ایک اور چوکے کے ساتھ 93 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ ساہا نے بھی کیومنس کی گیند کو تھرڈ مین پر کھیل کر دن کا اپنا پہلا چوکا مارا۔ ہندوستانی بلے بازوں نے دوسرے دن کے مقابلے تیسرے روز کچھ بہتر بلے بازی کی اور پہلے گھنٹے میں 13 اوور میں 34 رن بنائے۔ ساہا نے لیگ اسپنر دیویندر بشو پر چوکے کے ساتھ14 ویں اوور میں ہندستان کا اسکور 400 رن کے پار پہنچایا۔ ساہا لنچ کے پہلے آخری اوور میں ہولڈر کی نیچی رہتی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ساہا نے 116 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رن بنائے۔لنچ کے بعد بلے بازوں نے کچھ تیزی دکھائی۔ رہانے نے ہولڈر پر چوکاجڑا اور مشرا نے بشو کی گیند پر براہ راست چھکا لگایا۔ دونوں نے 160 ویں اوور میں ٹیم کی برتری کو 250 رن کے پار پہنچایا۔
مشرا نے کیومنس کوبھی چوکا مارا لیکن اس کے کچھ دیر بعد بارش آ گئی جس کی وجہ سے 50 منٹ تک کھیل رکا رہا۔ دوبارہ کھیل شروع ہونے پر چیز نے لگاتار گیندوں پر امت مشرا (21) اور محمد شمی (0) کو پویلین بھیجا۔ چیز پر چھکے کے ساتھ رہانے سنچری کے قریب پہنچے۔ یادو نے بھی چیز اور کریگ بیتھویٹ پر چوکے لگائے۔ چیز کی گیند نے اس کے بعد رہانے کے بلے کا کنارہ لیا لیکن گیند وکٹ کیپر اور پہلی سلپ کے درمیان سے چوکے لئے چلی گئی جس سے رہانے نے 231 گیندوں میں اپنی ساتویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ تکنیک سے کھیلنے والے اس شاندار بلے باز نے 237 گیندوں میں 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 108 رن بنائے اس کے بعد اومیش یادو نے تیز کھیلنے ہوئے چار چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں میں شاندار 19 رن بنائے۔ یادو کا وکٹ گرتے ہی ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نو وکٹ کے نقصان پر 500 رن کے اسکور پر باری ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور 304 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rain ruins play india declare 304 ahead in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply