ویسٹ انڈیز پر منڈلاتے شکست کے بادل ہی اب برس کر اسے بچا نے میں لگ گئے

کنگسٹن:بارش کی وجہ سے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو اپنی مضبوط حریف ٹیم انڈیا سے بچنے کا اچھا موقع مل گیا اور میچ کے چوتھے دن صرف 15.5اوور کا کھیل ہی ہوسکا ہے بارش کے باعث وقت سے پہلے کھیل ختم کرنے کا اعلان ہوا تو اس وقت میزبان ٹیم دوسری اننگ میں صرف48رنز ہی بنا سکی تھی اور اس کے ٹاپ آرڈر کے4بلے باز آؤٹ ہو گئے تھے
۔ دو وکٹ فاسٹ بولر محمد شامی نے لیے تھے جبکہ ایشانت شرما اور امیت مشرا کو ایک وکٹ ملی ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابھی 256 رن پیچھے ہے اور اس کے چھ وکٹ ابھی باقی ہیں۔میچ کے چوتھے دن شدید بارش رہی اوردن میں صرف 15.5اوور کا ہی کھیل ہوسکا۔میچ کے تیسرے دن بھی بارش نے رکاوٹ ڈالی تھی اورہندوستان کے 500رن پر اننگ ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد میزبان ٹیم کی دوسری اننگ شروع نہیں ہوسکی۔
بارش نے جہاں ہندوستان کی جیت کے انتظار کو طویل کردیا وہیں ویسٹ انڈیز کو شکست سے بچنے کا موقع بھی مل گیا۔میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ کی شروعات ویسے بھی خراب ہی رہی اور اس نے راجیندر چندریکا کا وکٹ چار گیندوں کے بعد ہی کھو دی۔
چندریکا صرف ایک رن بناکر ہندستامی گیندبازاشانت شرما کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد اوپنر کارلوس برتھویٹ نے 45 گیندوں کی اننگ میں تین چوکے لگاکر 23رن بنائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rain helps wi survive another day in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply