راولپنڈی: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 6وکٹ کے نقصان پر 263رنز بنا لیے۔ ڈی ایم ڈی سلوا 72 رنز بنا کر نمایاں رہے اور ابجی کریز پر موجود ہیں۔دل رواں پریرا دو رنز بنا کر دوسرے اینڈ پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

دوسرا روز بھی بارش سے بری طرح متاثر رہا۔اور82منٹ کا ہی کھیل ہو سکا جس کے دوران18.2اوور بولنگ ہوئی۔جبکہ پہلے دن 68.1اووروں کا کھیل ہوا تھا جس میں سری لنکا نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 202رنز بنائے تھے۔ دھنن جے ڈی سلوا نے 38اور نروشن ڈکے والا نے11رنز کے ساتھ دوسرے روز کا کھیل شروع کیا ۔

لیکن ابھی اسکور میں17رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ بارش شروع ہو گئی ۔لیکن اس دوران ڈی سلوا اپنی ہاف سنچری مکمل کر چکے تھے۔لیکن ابھی اسکور 263ہی تھا کہ پھر بارش شروع ہو گئی اور اس بار اتنا برسا کہ امپائروں کو کھیل ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔ البتہ اس بارش سے پہلے شاہی شاہ آفریدی ڈیکے والا کو وکٹ کیپر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا چکے تھے۔

ڈیکے والا نے 63گیندوں کا سامنا کیا اور چار چوکوں کی مدد سے 33رنز بنائے۔ڈی سلوا72رنز بنا کر غیر مفتوح ہیں انہوں نے 131گیندیں کھیلیں اور 11چوکے لگائے۔ان کے علاوہ دیگر کامیاب بلے باز کپتان دیموتھ کرنارتنے رہے جنہوں نے 110گیندوں پر 9چوکوں کے ساتھ 59رنز بنائے۔

اوشاڈا فرنانڈو نے 81گیندوں کی اپنی اننگز میں6چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ40اور اینجلو میتھیوز نے 77بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے31رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو اور محمد عباس اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *