وکاس اور منن کی تباہ کن بولنگ کی بدولت دہلی نے ریلوے کو اننگز سے شکست دی

نئی دہلی: (یو این آئی) اسپنر وکاس مشرا اور منن شرما کی تباہ کن بولنگکی بدولت دلی نے ریلوے کو رنجی ٹرافی گروپ اے میچ کے چوتھے اور آخری دن منگل کو اننگز اور 105 رن سے شکست دی۔ دلی کو اس سے بونس سمیت سات پوائنٹ مل گئے۔
یہاں کرنیل سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس مقابلے میں دلی کے گیند بازوں نے میچ کے آخری دن کے پہلے سیشن میں ہی ریلوے کی دوسری اننگز 78.5 اووروں میں 206 رن پر سمیٹ دی۔ دلی کی جیت کے ہیرو لیفٹ آرم اسپنر منن رہے جنہوں نے 17 اووروں میں 67 رن پر تین وکٹ لئے انہیںمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسرے اسپنر مشرا نے بھی زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور 19.5 اووروں میں سب سے زیادہ چار وکٹ لئے۔ پلکت ناگر کو دو اور تیز گیند باز ایشانت شرما کو ایک وکٹ ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Railways stares at an innings defeat against delhi in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply