سوربھ و شکلا کی شاندار بلے بازی کی مدد سے ریلوے نے بڑودہ کو ہرایا

ناگپور:سوربھ واکسکر اور شواکانت شکلا کی میچ وننگ اننگز سے، جس میں انہوں نے بالترتیب45اور ناٹ آؤٹ56رنز بنائے، ریلوے نے گروپ اے میچ کے چوتھے اور آخری دن بڑودہ کے خلاف سات وکٹوں سے جیت حاصل کر لی۔
ریلوے نے 113 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دو وکٹ پر 90 رن بنا لئے تھے۔ اس وقت شواکانت 36 رن بنا کر ناٹ آؤٹ تھے اور ٹیم کو فتح کے لئے صرف 23 رن درکار تھے۔ سوربھ نے اپنے اسکور میں صبح اہم 20 رن اور جوڑے۔ انہوں نے 100 گیندوں میں نو چوکے اور ایک چھکے لگا کر 56 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
ریلوے نے صبح کے سیشن میں ہی جیت کی رسم پوری کرتے ہوئے 33 اووروں میں تین وکٹ پر 113 رن بنا کر جیت اپنے نام کی۔ ریلوے کی دوسری اننگز میں تینوں وکٹ سوپنل سنگھ کو ملے جنہوں نے سات اووروں میں 39 رن دے کر یہ وکٹ لیے۔ ریلوے کے بلے باز سوربھ مین آف دی میچ قرار دیئے گئے جنہوں نے پہلی اننگز میں 104 اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست 56 رن کی اننگز کھیلی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Railways beat baroda in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply