لوکیش راہل کی برق رفتار بلے بازی کی بدولت کنگز الیون پنجاب نے ڈہلی ڈیر ڈیولس کو ہرایا

چنڈی گڑھ:افتتاحی بلے باز لوکیش راہل کی برق رفتار ہاف سنچری اور کے کے نائر کی50رنز کی شاندار اننگز کی مدد سے کنگز الیون پنجاب نے دہلی ڈیر ڈیولز کو 6وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 2018 کا بڑا تسلی بخش آغاز کیا۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی ڈیر ڈیولز نے 20اووروں میں 7وکٹ کے نقصان پر 166رنز بنائے۔الیون پنجاب نے جیت کے لیے 167رنز ہدف کا تعاقب محض4وکٹ گنوا کر 18.5اووروں میں پورا کر لیا۔
راہل نے محض16گیندں پر 51رنز بنا ئے اور بولٹ کی گیند پر محمد شامی کےہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے ۔انہوں نے اپنی اننگز میں 6چوکے اور چار چھکے لگائے۔کے کے نائر نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33گیندوں پر50رنز بنائے۔ ملر23بالوں پر 24اور اسٹونیس نے 15گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے22نز بنائے۔
دونوں ہی غیر مفتوح رہے۔اس سے قبل دہلی ڈیر ڈیولز نے کپتان گوتم گمبھیر کی 55رنز کی اننگز کی بدولت20اووروں میں 7وکٹ پر166رنز بنائے۔رشبھ پنت نے 13گیندوں پر 28اور مورس نے 16بالوں پر 27رنز بنائے ۔اس دوران انہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔لوکشی راہل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: rahul floors daredevils with fastest ipl fifty | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply