راہل دراوڑ کا بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر، انڈر 14 ٹورنامنٹ میں سنچری بنائی

بنگلور: دیوار کے نام سے پہچانے جانے والے سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان راہل دراوڑ کے بیٹے سمیت دراوڑ نے بھی انڈر ورٹین اسکول/کلب ٹورنامنٹ میں کھیلتے ہوئے لوئیلا کرکٹ میدان پر شاندار سنچری بنائی۔پانچویں ٹائیگر کپ میں سمیت نے 125رنز کی طوفانی انگز کھیل کر اپنے کلب بنگلور یونائیٹڈ کو فرینک انتھونی پبلک اسکول پر246رنز سے شاندار فتح دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
30اووروں کے کھیل میں بنگلور یونائیٹڈ کی جانب سے143رنز کی اننگز کھیلنے والے پرتیوش نے جونیئر دراوڑ کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لیے 213رنز کی پارٹنر شپ کی۔جواب میں فرینک انتھونی اسکول کی ٹیم326رنزکے تعاقب میں صرف80رنز ہی بنا سکی۔ اور اس کے تمام کھلاڑی آو¿ٹ ہو گئے ۔ راہلدراوڑ چونکہ ملک کے مختلف مقامات پر کھیل جارہی انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم دہلی ڈیر ڈیولز کی کوچ کے طور پر خدما ت انجام دے رہے ہیں اس لیے وہ اس میچ میں اپنے بیٹے کو سنچری بناتے نہیں دیکھ سکے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul dravids son samit scores century for club side in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply