نڈال میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل

میامی: اسپین کے رافیل نڈال نے امریکہ کے جیک ساک کو مسلسل سیٹوں میں شکست دے کر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے، جبکہ جاپان کے کیی کی نشیکوری الٹ پھیر کا شکار ہو کر مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ نڈال نے یہاں کریڈن پارک میں مرد وں کے سنگلز زمرے کے کوارٹر فائنل میں ساک کو مسلسل سیٹوں میں 6-2 6-3 سے شکست دے کر آخری چار میں داخلہ حاصل کیا۔ اگرچہ ایک الٹ پھیر میں نشیکوری کو غیر سیڈیڈ اٹلی کے فابیو فوگننی نے 6-4 6-2 سے شکست دے کر باہر کر دیا ہے۔
دوسرے سیٹ میں ساک نے ہسپانوی کھلاڑی کے سامنے کچھ چیلنج رکھا۔ 13 ویں سیڈ امریکی کھلاڑی نے ایک وقت 15-40 کی سبقت بنائی اور نڈال کو جدوجہد کے لیے مجبور کر دیا۔ نڈال نے کہا “میرے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا۔ میں تو اس وقت تیسرے سیٹ کے بارے میں سوچنے لگا تھا۔ میرے لئے یہ اچھی بات ہے کہ میں نے کھیل بچایا۔ ” نڈال اگر سیمی فائنل میں جیت جاتے ہیں تو فائنل میں انہیں روایتی حریف راجر فیڈرر کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو فی الحال ان کے لیے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔
حال میں آسٹریلین اوپن فائنل کے بعد انڈین ویلز میں بھی فیڈرر رافیل نڈال کو ہرا چکے ہیں۔ 14 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن کے سامنے سیمی فائنل میں فی الحال فوگننی کا چیلنج ہے جن کے خلاف نڈال کا 7-3 کا کریئر ریکارڈ ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rafael nadal storms into miami semifinals in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply