رافیل نڈال نے میچ روک کر کھوئی ہوئی بچی کو ماں سے ملوایا

میڈرڈ: (یو این آئی) دنیا کے چوتھے نمبر کے ٹینس کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے اس وقت اپنا نمائشی میچ روک دیا جب شائقین کی گیلری میں بیٹھی ایک ماں نے اپنی بیٹی کو بھیڑ میں کھو دیا۔
نڈال اور جان میکنرو ایک نمائشی میچ میں کھیل رہے تھے تبھی نڈال جان میکنرو کو سرو کرتے کرتے بیچ میں ہی رک گئے۔نڈال نے شائقین کے درمیان سے ایک آواز سنی، 30 سالہ ایک ماں اپنے کھوئی ہوئی بچی کو آواز لگا رہی تھی۔یہ ماں اپنے پانچ سال کی بچی سے بچھڑ گئی تھی اور اس کا نام لے کر شائقین میں اسے ڈھونڈ رہی تھی۔یہاں پر نڈال نے ایک منفرد مثال پیش کرتے ہوئے میچ کو درمیان میں ہی روک دیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ناظرین بھی اس بچی کو تلاش کرنے میں لگ گئے۔
بچی کے ملنے کے بعد ہی نڈال نے دوبارہ اپنا کھیل شروع کیا۔اس نظارہ دیکھ کر ناظرین نے تالیاں بجا کر نڈال اور ماں بیٹی کا ہیلو کیا۔نڈال کے ساتھی نوجوان ہسپانوی کھلاڑی سائمن سولبس تھے اور ان دونوں نے میکنرو اور مویا ٹیم کو 3۔6، 6۔3، 10۔8 سے شکست دی۔ سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اب تک 14 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔اس کے علاوہ 17 اے ٹی پی ورلڈ ٹور 500 ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔نڈال 17اے ٹی پی ورلڈ ٹور 500 ٹورنامنٹ جیت کر راجر فیڈرر کے ساتھ برابری کر چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rafael nadal stops tennis match as mother searches for lost child in crowd in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply