سر میں چوٹ لگنے کے بعد کولمبیا کے فٹ بال کپتان اسپتال میں داخل

پیرس: فرنچ کلب موناکو کے اسٹار فٹ با ل کھلاڑی اور کولمبیا نیشنل ٹیم کے کپتان رادامیل فالکاؤ کو فرنچ لیگ میچ کے دوران سر میں چوٹ لگنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مقابلے کے دوران فارورڈ فالکاؤ کو میچ کے پہلے ہاف سے کچھ منٹ پہلے ہی حریف ٹیم نائس کے گول کیپرکوان کاردنیل اورڈفینڈر پال بائسی سے ٹکرانے کی وجہ سے سر میں چوٹ لگ گئی. جس کے بعد سر میں درد کی شکایت کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ موناکو کے کوچ لیونارڈو جارڈم نے کہا کہ فالکؤ گول کرنے کی کوشش میں نائس کے گول کیپریوان کاردنل اورڈفینڈر بائسی سے ٹکرا گئے۔
اس کے بعد سر میں چوٹ کی جانچ کے لیے انہی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کے مکمل طبی معائنہ کے بعد ہی ڈاکٹر یہ طے کریں گے کہ فالکاؤ کب میدان میں کھیلیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Radamel falcao still in hospital after suffering concussion against nice in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply