اشون نے اننگز میں پانچ یا اس سے زائد وکٹ لینے کے کپل دیوکا ریکارڈ برابر کر دیا

ممبئی:آف اسپنر روی چندرن اشون نے انگلینڈ کے خلاف جمعہ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 23 ویں بار اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ سابق عالمی چیمپئن کپتان کپِل دیو کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ 30 سالہ اشون نے انگلینڈ کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن کی صبح جیسے ہی بین اسٹوکس کا وکٹ لیا انہوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں اپنے پانچ وکٹ بھی پورے کر لیے۔ ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 23 ویں بار اننگز میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔ اسی کے ساتھ اشون نے سابق کپتان کپِل کے ٹیسٹ کیریئر میں 23 بار اننگز میں پانچ وکٹ لینے کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔تاہم کپِل نے 131 میچوں میں یہ اعداد و شمار حاصل کئے تھے جبکہ اشون نے محض 43 میچوں میں یہ کامیابی حاصل کی۔ اب صرف ہندستانی کوچ انل کمبلے (132 میچوں میں 35 بار پانچ وکٹ) اور ہربھجن سنگھ (103 میچوں میں 25 بار اننگز میں پانچ وکٹ) ہی ان سے آگے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز میں پانچ بار سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں سری لنکا کے مرلی دھرن (133 میچوں میں 67 بار پانچ وکٹ) سب سے آگے ہیں. ان کے بعد شین وارن145میچوں میں37بار اور نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی 86 میچوں میں36بار یہ کارنامہ انجام دے کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: R ashwin equals kapil devs record of 23 five wicket hauls in tests in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply