اشون دنیا کے نمبر ون اور 900ریٹنگ نمبر حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی گیندبازبن گئے

دبئی:ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت ایک نئی تاریخ رقم کی اور وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 900 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ نمبر ایک ٹیسٹ گیندباز بن گئے۔ اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف اندور میں تیسرے ٹیسٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں سات وکٹ اور میچ میں مجموعی طور پر 13 وکٹ حاصل کئے۔
انہوں نے تین میچوں کی اس سیریز میں کل 27 وکٹ حاصل کئے اور مین آف دی سیریز رہے۔ 30 سالہ اشون کو اس بہترین کارکردگی کا فائدہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ملا اور وہ تیسرے نمبر سے اٹھ کر پہلے مقام پر پہنچ گئے۔ اشون کو 41 پوائنٹس کا فائدہ ہوا اور ان کی ریٹنگ 900 تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 900 کی ریٹنگ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی گیندباز بن گئے۔ اس سے پہلے کسی ہندوستانی گیندبازنے 900 کی ریٹنگ پوائنٹ حاصل نہیں کی تھی۔ سابق کپتان کپِل دیو 877 کی درجہ بندی کے ساتھ ہندوستان کے بہترین گیندباز تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: R ashwin becomes top ranked test bowler in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply