میچ ریفری نے ویسٹ انڈیز کے کوئنس اوول کے میدان کو غیر معیاری قرار دیا

دبئی: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے مقام کوئنس اوول کے میدان کو میچ ریفری نے خراب قرار دیا ہے۔ بارش کی وجہ سے کوئنس اوول میدان پر ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن صرف 22 اوور کا ہی کھیل ہو سکا تھا۔
اس کے بعد میدان کے خراب ہونے کی وجہ سے مسلسل چار دن تک کھیل نہیں ہو سکا تھا اور میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ میچ کے ڈرا ہونے کی وجہ سے ہندوستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک کا مقام گنوانا پڑا۔
ریفری نے کوئنس اوول میدان کے علاوہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے ڈربن کے کنگس میڈ میدان کو بھی خراب قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری کے ایلیٹ پینل کے رکن اینڈی پائکرافٹ اور رنجن مدگلے نے آئی سی سی کو سونپی اپنی رپورٹ میں ان دونوں میدانوں کو خراب قرار دیتے ہوئے ان پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔
آئی سی سی نے ایک بیان جاری کرکے کہا، “رپورٹ کو اب کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) کو بھیج دیا گیا ہے اور انہیں جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے جنرل منیجر (کرکٹ) جیف ایلررڈائس اور مدگلے سی ایس اے کے جواب کا جائزہ لیں گے جبکہ ایلرڈائس اور ڈیوڈ بون ڈبلیو آئی سی بی کے جواب کا جائزہ لیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Queens park oval rated poor by the match referee in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply