پرتگال پولینڈ کو پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں ہراکر یورو کپ کے سیمی فائنل میں داخل

پیرس: پرتگال رواں یورو کپ2016میں اب تک کوئی بھی میچ مقررہ90منٹ میں نہ جیتے بغیر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پولینڈ کے خلاف اس کوارٹر فائنل میچ کے ہیرو ریکارڈو قوریسما رہے جنہوں نے پرتگال کو پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں 5-3سے کامیاب کرانے کے علاوہ لگاتار دوسرے میچ میں پرتگال کے لیے میچ وننگ گول کرنے کا اعزاز بھی پایا۔
اگرچہ پولینڈ کے رابرٹ لیواندوسکی نے میچ شروع ہوتے ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی تھی لیکن یہ سبقت محض30منٹ تک ہی برقرار رہ سکی اور کروشیا کے خلاف پری کوارٹر فائنل میںمین آف دی میچ قرار دیے جانے والے ریناٹو سانچیز نے یہ گول اداکر کے اسکور 1-1کر کے میچ کو ایکسٹرا ٹائم اور پھر پنالٹی شوٹ آو¿ٹ تک پہنچادیا۔
یہ دونوں گول جن کھلاڑیوں نے کیے ان کا اس حوالے سے ذکر نہ کیا جانا کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اس گول کے علاوہم اور کیا تاریخ رقم کی ہے تو ان سے نا انصافی ہوگی۔
اس کوارٹر فائبنل میںجہاں ایک جانب رابرٹ لیواندسکی نے پولینڈ کی طرف سے پہلا اور واحد گول کر کے یورو کپ کی تاریخ میں دوسرا تیز ترین گول کر نے کا ریکارڈ قائم کیااور رواں ٹورنامنٹ میں پہلی بار نہایت خراب پرفارمنس دینے کے بعد اس میچ میں آخر کار گول کرنے میں کامیاب حاصل کر کے یوروپئین چمپین شپ میں کوئی گول کرنے کا 645منٹ کا انتظارختم کیا وہیں دوسری جانب پرتگال کی طرف سے برابری کا گول کرنے والے سانچیز نے کروشیا کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ میں گول کر کے ناک آو¿ٹ راو¿نڈ میں گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز پایا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Quaresma sends portugal into semi finals after historic sanches goal in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply