جاپان کو ہرا کر ایشیا کپ فٹبال چمپین بننے والے قطر کے کھلاڑیوں کا دوحہ پہنچنے پر والہانہ استقبال

دوحہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ فٹبال کے فائنل میں چار بار کے چیمپین جاپان کوایک کے مقابلہ 3گول سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی جیتنے والی قطر کی ٹیم کا دوحہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ اپنے فٹ بالروں کا خیر مقدم کرنے کے لیے ہزاروں فٹبال شیدائی دوحہ میں
جمع ہو گئے۔

جمعہ کو کھیلے گئے اس فائنل میچ میںسوڈانی نڑاد اسٹرائیکر المعیز علی نے، جن کی قومیت پر سوال اٹھا کران کی ٹیم میں شمولیت پر متحدہ عرب امارات نے احتجاج بھی کیا تھا، پہلا گول کیا جس کے بعد عبدالعزیز حاتم نے دوسرا اور اکرم عفیف نے تیسرا گول کرکے متحدہ عرب امارات میں بدترین مخالف تماشائیوں کے سامنے اپنی ٹیم اور شائقین کو سرخرو کردیا۔جاپان کی جانب سے واحد گول تیکومی مینامینو نے میچ کے 69 ویں منٹ میں کیا، جاپان کے گول کے بعد قطر کے لیے خطرات کے بادل منڈلائے ضرور تھے لیکن میچ کے 83 منٹ میں اکرم عفیف کے گول نے اس خطرے کو ٹال دیا۔

المعیز علی کااس میچ میں واحد گول اس ایشیا کپ ٹورنامنٹ میںنواں گول تھا ۔اس نویں گول کے ساتھ ہی المعیز نے ایران کے علی داعی کے اس ایشیا کپ ریکارڈ کو توڑ دیا جو انہوں نے 1996 کے ایشین کپ میں 8 گول کرکے قائم کیا تھا اب ٹرافی کے ساتھ ساتھ یشیا کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 9 گول کرنے کے ریکارڈ پر بھی قطر کا قبضہ ہو گیا۔المعیز نے تورنامنٹ کا گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی جیتا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar welcomes asian cup football champions home in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.