سندھو کی بیڈمنٹن سیمی فائنل میں رسائی سے ہندوستان کی تمغہ کی امید برقرار

ریوڈجنیرو: (یو این آئی) ہندستان کی پی وی سندھو ریو اولمپک میں اپنی اور اپنے وطن کی امیدوں کو برقرار رکھتے ہوئے دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی وانگ یہان کو 19-21، 20-22 سے ہراکر خواتین سنگلز بیڈمنٹن مقابلے کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہیں۔
سندھو اور اعلی رینکنگ والی وانگ کے درمیان میچ سے قبل ہی چینی کھلاڑی کو دعویدار بتایا جارہا تھا لیکن نوجوان ہندستانی شٹلر نے دباؤ میں آئے بغیر پورے اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے محض 54 منٹ میں کوارٹر فائنل میچ جیت لیا۔ریو میں ہندستانیوں کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی اور تمغوں کی توقعات کے بوجھ سے بے پرواہ سندھو نے بالکل صاف کہہ دیا ہے کہ ان کی توجہ محض ہر میچ میں اچھا کھیلنے پر ہے تمغوں پر نہیں۔
دنیا کی 10 ویں نمبر کی کھلاڑی سندھو کی چینی کھلاڑی کے خلاف کیریر کے کل سات مقابلوں میں یہ تیسری فتح ہے جبکہ وانگ نے ہندستانی کھلاڑی کو بار بار ہرایا ہے۔ سیمی فائنل میں اب سندھو کو دنیا کی چھٹے نمبر کی کھلاڑی جاپان کی نوجومی او کو ہرانا ہوگا جنہوں نے آخری آٹھ میں اپنی ہم وطن اکالے مایا گوچی کو ایک گھنٹے اٹھ منٹ تک چلے سنسنی خیز میچ میں 10-21، 17-21، 21-11 سے ہرایا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pv sindhu enter rio 2016 olympics semi finals in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply