پی وی سندھو عالمی بیڈ منٹن درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

نئی دہلی: انڈیا اوپن سپر سیریز ٹورنامنٹ میں پہلی بار خطاب جیتنے کی اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان کی پی وی سندھو تین مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے تازہ جاری عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں کیریئر کی بہترین دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔اولمپک سلور میڈلسٹ سندھو نے اسپین کی کیرولینا مارین اولمپک فائنل میں شکست کا حساب بیباق کرتے ہوئے پہلی بار انڈیا اوپن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔
انڈیا اوپن سے پہلے سندھو پانچویں نمبر پر تھیں لیکن اپنی خطابی جیت کی بدولت انہوں نے خواتین کے سنگلز رینکنگ میں تین مقام اوپر آکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سندھو نے اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ہم وطن اور آٹھویں درجہ بندی کی سائنا نہوال کو، سیمی فائنل میں دنیا کی چوتھے نمبر کی کھلاڑی کوریا کی سنگ جی ہیون اور فائنل میں دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی مارین کو شکست دی۔ سندھو کو انڈیا اوپن خطاب کی بدولت 4160 درجہ بندی پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے اور اب ان کے پاس 75759 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
یہ سندھو کے کیریئر کی بہترین درجہ بندی ہے۔ ہندستانی کھلاڑی نے 2016 کا اختتام چھٹی درجہ بندی اور 69399 پوائنٹس کے ساتھ کیا تھا. وہ 16 فروری کو اپنی بہترین پانچویں رینکنگ پر پہنچی لیکن 9مارچ کو دوبارہ چھٹے مقام پر پہنچ گئیں۔ سندھو نے 16 مارچ کو پانچویں رینکنگ حاصل کی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pv sindhu climbs to second spot in world rankings in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply