گوپی چند ہی میرے لئے بہترین کوچ:سندھو

نئی دہلی: آئندہ اولمپک کھیلوں کی بہتر تیاریوں کےلئے غیر ملکی کوچ مہیا کرانے کےایک وزیر کے بیان پر نقرئی تمغہ جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے کہا ہے کہ پلیلا گوپی چند ہی ان کے بہترین کوچ ہیں۔ اولمپک میں نقرئی تمغہ جیت کر لوٹیں ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے ایک چینل کو دئے اپنے انٹر ویو میں کہامیرے لئے گوپی چند ہی بہترین کوچ ہیں اور وزیر نے جو بھی کہا اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔“
دراصل تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ محمود علی نے سندھو کے اعزاز میں ہوئی ایک تقریب میں سندھو کو اور اچھا کوچ دلانےکی بات کی تھی تاکہ وہ آئندہ اولمپک میں طلائی تمغہ جیت سکیں۔سندھو نے فائنل میں اسپین کی کیرولینا مارین سے ہارنے کے بعد نقرئی تمغہ جیتاتھا۔
انہوں نے کہا مسلسل جشن منا یا جارہا ہے اور میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومت کا شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں۔“حالانکہ قومی بیڈمنٹن کوچ گوپی چند نے زور دیا ہے کہ اگر ملک کو زیادہ تمغے چاہئیںتو نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔ گوپی چند نے کہا کہ ہمارے یہاں نظام بہتربنانے کی بے حد ضرورت ہے اور کھیلوں کابنیادی ڈھانچہ کو بدلنا ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pullela gopichand is the best coach for me dont need a new one says pv sindhu in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply