پاکستان سوپر لیگ ٹرافی کی دوبئی اسٹیڈیم میں نقاب کشائی،پہلا میچ جمعرات کو

دوبئی: پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کے لیے جو22فروری سے شروع ہو رہی ہے،جگمگاتی ٹرافی دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی۔
اس موقع پر پی ایس ایل چیف نجم سیٹھی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سوپر لیگ کے اسپانسر سورووسکی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سیٹھی کے علاوہ نوید اصغر، ڈیرن سیمی، شعیب ملک، عماد وسیم، برینڈن میک کولم، مصباح الحق اورسرفراز احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔تمام کرکٹرز ایک چمکدار سیاہ ہومر لیمو کار میں اسٹیڈیم پہنچے۔
پی آئی ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چمپین پشاور زلمی اور نووارد ملتان سلطان کے درمیان جمعرات کی شب10بجے دوبئی میں کھیلا جائے گا۔فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں25مارچ کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل34میچز دوبئی ،شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Psl trophy unveiling ceremony kicks off in dubai in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply