پاکستا ن کے لئے پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے: شعیب اختر

لاہور:(ایجنسی ) پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک برانڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہترین ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور انھیں حیرت نہیں ہوگی کہ آئند ہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل میں 10 ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں تاہم پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہترین ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد اسٹارز دیے اور کھلاڑیوں کو اضافی پیسے فراہم کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمر اکمل اچھے فارم میں ہیں، کامران اکمل بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔ پی ایس ایل تھری میں عمر اکمل، کامران اکمل اور شاہین آفریدی اچھا پرفارم کریں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Psl become a brand for pakistan cricket in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply