پری کوراٹر فائنل کے پہلے لیگ میں بارسلونا کی شرمناک شکست

پیرس:پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی) کے اینجل ڈی ماریا نے بارسلونا کے خلاف کھیلے گئے چیمپینز لیگ کے پری کوارٹر فائنلکے پہلے مرحلے کے میچ میں اپنے دو گول کی بدولت ٹیم کو 0-4 سے شاندارجیت دلا کر جہاں ایک جانب اپنی 29ویںسالگرہ کا جشن مناتے ہوئے کوارٹر فائنل کی جانب ٹیم کی زبردست پیش قدمی کرائی وہیں بارسلونہ کے کوارٹ فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر کاری ضرب لگائی ۔ 29 سال کے ارجنٹائن کے وگر نے پی ایس جی کیلئے میچ کے دونوں ہاف میں گول کیے۔ان کے ساتھ جرمن مڈفیلڈر جولین ڈریک سیلر اور اروگوے کے اسٹرائیکر ایڈنسن کوانی نے بھی فرانسیسی چیمپئن کے خلاف گول داغے۔
چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل 2013 اور پھر 2015 میں پی ایس جی کو کیٹالاس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن پارک ایس پرنسس میں ہوئے اس مقابلے میں پیرس سینٹ نے بے حد جارحیت کے ساتھ کھیلتے ہوئے یک طرفہ طور پر جیت اپنے نام کی۔ کیمپ نو میں اب 8مارچ کو وہ دوسرے مرحلے کے مقابلے کے لیے اتریں گی۔ پانچ بار کے یوروپین چیمپئن بارسلونا لیونل میسی، لیوس ساریج اور نیمار کی شاندار تینوں کی بدولت سال 07-2006 کے بعد سے کبھی بھی آخری 16 سے باہر نہیں ہوئی ہیں۔ لیکن اس کی یہ چیمپئنز لیگ میں اب تک کی سب سے شرمناک شکست رہی. میچ میں کوئی بھی بارسلونا اسٹار جارحانہ کھیل نہیں پیش کرسکا. ابھی تک چیمپئنز لیگ کے ناک آو¿ٹ دور میں کسی بھی ٹیم نے چار گول کے فرق سے ہار نہیں جھیلی ہے۔

Title: psg destroy barcelonas champions league hopes with stunning win in french capital | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply