بابر اعظم، عامر، آفریدی اور امام الحق نے عالمی کرکٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگیں لگائیں

لاہور: ورلڈ کپ کرکٹ کے دوران بھلے ہی پاکستان نے ایک ٹیم کے طور پر کوئی چھاپ نہ چھوڑی ہو یا کچھ حاصل نہ کیا ہو لیکن انفرادی طور پراس کے کچھ کھلاڑیوں نے نہ صرف خوب نام کمایا بلکہ عالمی کرکٹ درجہ بندی میں اپنی رینکنگ بھی بہتر کر لی۔ ان میں ٹاپ آرڈر کے بلے باز بابر اعظم کا نام سرفہرست ہے ا نہوں نے 827پوائنٹس کے ساتھ ایک لمبی چھلانگ لگا کر بلے بازوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اول تا تین ٹاپ پوزیشن پر اب برصغیر کے ہی کھلاڑی قابض ہیں۔پہلے مقام پر وراٹ کوہلی، دوسرے پر روہت شرما اور تیسرے مقام پر بابر اعظم ہیں۔24سالہ بابر جو ورلڈ کپ سے پہلے تک ساتویں پوزیشن پر تھے رواں آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایک سنچری اور تین ہاف سنچریوں کے ساتھ 474رنز بنانے کے بعد چار درجہ چھلانگ لگا کرتیسرے مقام پر آگئے۔

اسی طرح ان کے ساتھی بلے باز امام الحق نے بھی 5جولائی کو ورلڈ کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں جو لارڈز میں کھیلا گیا ، بنگلا دیش کے خلاف سنچری بنا کر اپنی درجہ بندی میں سدھار کیا اور اب وہ11ویں پوزیشن پر آگئے۔ایک اور پاکستانی بلے باز حارث سہیل نے بھی اپنی پوزیشن کافی حد تک سدھار لی اور انہوں نے ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں 198رنز بنا کر 56ویں پوزیشن سے36ویں پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے آل راؤنڈروںکی رینکنگ میں اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی۔ اور ورلڈ کپ میں پانچ میچوں میں162رنز بنا کر وہ بلے بازوں کی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر17ویں پوزیشن پر آگئے۔بولنگ کے شعبہ میں بھی پاکستان کے بولروں نے کافی سدھار کیا۔

ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس دے کر فاسٹ بولروں محمد عامر اور شاہین آفریدی نے بالترتیب 12ویں اور 23ویں پوزیشن حاصل کر لی۔عامر نے ورلڈ کپ میں17وکٹ لیے جس میں آسٹریلیا کے خلاف 30رنز کے عوض 5وکٹ شامل ہیں۔

اسی طرح شاہین آفریدی نے ، جنہوں نے ورلڈ کپ کے کسی میچ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹ لینے والے کم عمر ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ،ورلڈ کپ میں16وکٹ لیے جس میں آخری میچ میں جو بنگلا دیش کے خلاف کھیلا گیا شاہین نے36رنز کے عوض6وکٹ لیے۔لیگ اسپنر شاداب خان نے 594پوائنٹس کے ساتھ بولروں کی رینکنگ میں 25ویں پوزیشن حاصل کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prolific babar reaches third spot in odi rankings in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.