اٹھارہ سالہ پرتھوی شا کی ڈیبو ٹیسٹ میں شاندار سنچری

نئی دہلی:14سال کی عمر میں ہیرس شیلڈ کے لیے اسکول کرکٹ میں 330بالوں پر546رنز کی اننگز،رنجی ٹرافی ڈیبو میں سنچری ،دلیپ ٹرافی ڈیبو میں سنچری اور ڈیبو کے بعد پانچ فرسٹ کلاس میچز میں چار سنچریاں بنانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کیریر کا آغاز کرنے والے 18سالہ پرتھوی شاہ نے ٹیسٹ ڈیبو میں بھی سنچری بنا کرکرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

انہوں نے دلیپ ٹرافی ڈیبو میں سنچری بنا کر شاہ نےسچن ٹنڈولکر سے دلیپ ٹرافی میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمرکھلاڑی ہونے کا اعزاز چھیننے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنا کر ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے سچن ٹنڈلوکر کے بعد دوسرے سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

گجرات کے شہر راجکوٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سریز سے اپنے ٹیسٹ کیریر کا آغاز کرنے والے پرتھوی شاہ نے جب اپنے کپتان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں سے ڈیبو کیپ لی تو اسی وقت ان کی آنکھیں ایسی چمک رہی تھیں گویا انہیں میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری دکھائی دے رہی تھی۔انہوں نے کے ایک راہل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا ۔

لیکن پہلے ہی اوور میں اپنے سینیئر ساتھی راہل کے آؤٹ ہوجانے کے باوجود پرتھوی کے پیروں سے پرتھوی نہ کھسکی بلکہ پرتھوی پر اس کے پاؤں اور جم گئے اور ایسے جمے کہ راہل سے زیادہ سینیئر ساتھی چتیشور پجارا سے زیادہ تیز رفتاری سے رنز بٹورتے ہوئے 99گیندوں پر 15چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کر لی۔

مجموعی طور پر وہ 154گیندوں پر134رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔انہوں نے19چوکے لگائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prithvi shaws blistering ton on debut in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment