کبڈی کا ورلڈ کپ جیتنے پر صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم اور سونیا گاندھی کی ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد

نئی دہلی: ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل میں ایران کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار کبڈی ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی کبڈی ٹیم کو صدر جمہوریہ ہند ، وزیر اعظم اور کانگریس صدر نے مبارکباددی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے اپنے پیغام تہنیت میں کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو بہت بہت مبارک باد“۔ صدر کے علاوہ کے وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی ہندوستانی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
کبڈی کی سپر پاور اور گذشتہ دو مرتبہ کے چمپئن ہندوستان نے ایران کے خلاف خطابی مقابلے میں غضب کی واپسی کرتے ہوئے اسے انتہائی دلچسپ مقابلے میں 38۔29 سے شکست دے کر کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کی اور ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ کرکٹ کے بہت سے ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے ورلڈ کپ فاتح ہندستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آپ واقعی چمپئن ہیں۔
کھیل کو عالمی سطح پر متعارف کیا اور اسے بلند مقام دلایا۔یہ ہم سب کے لئے باعث فخرہے اور مجھے پوری امید ہے کہ دنیا میں یہ کھیل تیزی سے اپنی جگہ بنائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President pranab and pm congratulates indian kabaddi team in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply