مدن لال نے وراٹ کوہلی کی ٹیم کو سب سے فٹ اسکواڈ بتایا

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندستان کی پہلی عالمی کپ فاتح ٹیم کے رکن اور سابق کوچ مدن لال کا کہنا ہے کہ پورے سال کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے اور موجودہ ٹیم انڈیا اس وقت سب سے زیادہ فٹ ٹیم ہے۔ مدن لال نے بدھ کو یہاں فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا کے ایوارڈ تقسیم کی ایک تقریب کے دوران یو این آئی سے الگ گفتگو کرتے ہوئے کہا “آج کل کی کرکٹ بہت مصروف ہو گئی ہے اور کسی کھلاڑی کو اگر پورے سال کھیلنا ہے تو اسے خود کو 100 فیصد فٹ رکھنا ضروری ہے ۔ 1983 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم اور موجودہ ٹیم کے درمیان فٹنس فرق کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق آل راؤنڈر نے کہا کہبنیادی صلاحیتیں تو وہی ہیں لیکن جب آپ وقت کے مطابق آگے بڑھتے ہیں تو بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔
اگر بہتر نہیں ہو رہا ہے تو آپ کو ماننا ہوگا کہ کہیں نہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے۔ ٹیم انڈیا کے موجودہ کوچ روی شاستری کا بھی کہنا ہے کہ جو کھلاڑی فٹ رہیں گے وہی 2019 کا عالمی کپ کھیل پائیں گے۔ مدن لال نے کہا کہہماری ٹیم کی بہتری بہت اچھی ہے، کرکٹ میں بھی بہتری ہو رہی ہے اور سسٹم بھی لائن پر آ رہا ہے۔ میں نے ابھی وراٹ اور ٹیم انڈیا کے باقی ارکان کو ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو دیکھا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹیم بہت فٹ دکھائی دے رہی ہے۔ آپ کو اب سال میں تین فارممیٹ کے میچ کھیلنے ہیں۔ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس ایوارڈ تقریب میں مدن لال کے علاوہ دہلی پردیش بی جے پی صدر منوج تیواری، اولمپین مکے باز اکھل کمار، جوڈو اولمپین یشپال سولنکی، ہاکی دروناچاریہ اجے بنسل موجود تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Present team india is a fit team says madan lal in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply