اشون کے خلاف کھیلنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں: وارنر

ممبئی: (یو این آئی) آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وہ تجربہ کار ہندستانی اسپنر روی چندرن اشون کے خلاف کھیلنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ آسٹریلیا کے لیے ہندستان کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اسپنروں کا کردار اہم مانا جا رہا ہے اور مہمان ٹیم کے بلے باز خاص طور پر ہندوستانی اسپنروں کو لے کر فکر مند دکھائی دے رہے ہیں۔آسٹریلوی بلے باز ہمیشہ ہی اسپنروں کو کھیلنے میں کمزور سمجھے جاتے ہیں ایسے میں وارنر نے 23 فروری سے شروع ہونے جا رہی سیریز سے پہلے کہا ہے کہ وہ اشون کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اشون جیسے کھلاڑی کا احترام کرنا ہوگا۔وہ ایک بلے باز کی طرح سوچتا ہے تو مجھے بھی ان کے سامنے نظم و ضبط کے ساتھ مظاہرہ کرنا ہو گا۔ میرے پاس ہندستانی آف اسپنر کیلئے بہترین منصوبہ بندی ہے اور میں ان کی صلاحیت کے حساب سے ہی بولنگ کروں گا۔
سلامی بلے باز نے کہا کہ اشون اگر میرے لئے تیار ہیں تو مجھے بھی صورت حال کے مطابق خود کو ڈھالنا ہو گا۔ہم دونوں کھلاڑیوں کے لیے یہ بہت مشکل ہو جائے گا۔لیکن میں اپنا وقت لے کر کھیلوں گا۔ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے وارنر نے کہا کہ وراٹ اپنی بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں۔وہ ایک کمال کے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے تینوں فارمیٹس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔وراٹ، جو روٹ،ا سٹیون اسمتھ نوجوان کھلاڑی ہیں جو کھل کر کھیلنے میں یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وراٹ کے خلاف سلیجنگ ایک بار پھر اہم ثابت ہو سکتی ہے۔وارنر نے کہا کہ وراٹ کے خلاف سلیجنگ کام آ سکتی ہے۔لیکن بڑے کھلاڑیوں کو پتہ ہوتا ہے کہ اس سے کس طرح قابو پانا ہے۔لیکن آسٹریلوی ٹیم مخالف ٹیم پر دباؤ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prepared to tackle ashwindavid warner in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply