پرنوئے اپنے ہم وطن کشیپ کو ہرا کر یو ایس اوپن گرینڈ پری بیڈمنٹن اعزاز جیت لیا

ایناہم: یہاں یو ایس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں نہایت چستی و پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرنوئے ہم وطن کھلاڑی کشیپ کوسخت جدو جہد کے بعد شکست دیکر اعزاز اپنے نام کر لیا ۔
مرد وں کے سنگلز فائنل میں پہنچے دونوں ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان ایک گھنٹے پانچ منٹ تک تین گیموں میں سخت جدوجہد دیکھنے کو ملی جس کے بعد دوسری سیڈ پرنے نے غیر سیڈ کشیپ کو 21۔15 20۔22 21۔12 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کشیپ نے اس سے قبل ہم وطن کھلاڑی سمیر ورما کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن انہیں فائنل میں جگہ بنانے کیلئے دنیا کی 111 ویں رینکنگ کے کوریائی کھلاڑی کوانگ ہی ??و کے خلاف بھی تین گیموں تک سخت محنت کرنی پڑی تھی۔
حالانکہ اس وقت وہ پرنے کے چیلنج کو نہیں توڑ سکے ،جنہوں نے پہلا گیم آسانی سے اپنے نام کیا۔ کشیپ نے اس گیم میں 7۔1 کی برتری سے اچھی شروعات کی تھی لیکن پر پرنوئے پوائنٹس لیتے رہے اور 9۔12 سے پچھڑنے کے بعد انہوں نے 14۔12 کی برتری حاصل کرلی اور 15۔15 پر برابری کرنے کے بعد مسلسل چھ پوائنٹس لیے اور 21۔15 سے کھیل ختم کر دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prannoy clinches us open grand prix badminton title in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply