پارتھیو پٹیل بلا شبہ اچھے بلے باز، لیکن ترجیح ردھیمان ساہا کو ہی دی جائے گی: پرساد

چنئی:ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) میں چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے آٹھ سال بعد ٹیم میں واپسی کر رہے وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل کی تعریف تو کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ ٹیم میں بطور وکٹ کیپر ردھمان ساہا پہلی پسند ہیں۔ پارتھیو نے آٹھ سال بعد ہندوستانی ٹیم میں واپسی کی ہے۔
انہیں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر ساہا کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ پارتھیو نے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 42 اور دوسری اننگز میں 67 رنز بنائے تھے۔
اس کے باوجود یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ اگلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ رہیں گے بھی یا نہیں۔ پرساد نے دہلی اور ودربھ کے درمیان کھیلے جا رہے رنجی میچ کے دوران کہا کہپارتھیو نے گزشتہ چند سالوں میں گجرات کے لئے بہترین بلے بازی کی ہے۔ اوران کی وکٹ کیپنگ بھی پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔ پارتھیو نے بلے سے اچھی کارکردگی پیش کی ہے لیکن ساہا ہی ہمارے نمبر ایک وکٹ کیپر ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Praising parthiv chief selector says saha first choice in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply