پاکستان کو ہرا کر ایشیائی چمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان شریجیش نے ٹرافی اڑی شہیدوں کو وقف کی

نئی دہلی:روایتی حریف پاکستان کو شکست دے کر ایشین چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتنے والی ہندستانی ٹیم کے کپتان اور گول کیپر پی آر شریجیش نے یہ خطاب اڑی حملے میں شہید ہوئے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو وقف کر دیا ہے۔
ہندستانی ہاکی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 3۔2 سے شکست دے کر ایشین چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا خطاب جیت کر ملک کو دیوالی کا شاندار تحفہ دیا تھا۔کل رات وطن واپسی پر یہاں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت میں ہندستانی کپتان شریجیش نے کہاکہ یہ ٹرافی ہماری طرف سے ہندستانی فوجیوں کو دیوالی کا تحفہ ہے۔
اپنی جان خطرے میں ڈال کر سرحد پر دشمنوں سے ملک کی حفاظت کرنے والے سپاہی واقعی اس کے مستحق ہیں اور یہ خطاب ان کو وقف ہے۔ اسٹار گول کیپر نے کہاکہ یہ اعزاز اڑی میں شہید ہوئے فوجیوں کو بھی وقف ہے جنہوں نے سرحد پر دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pr sreejesh dedicates asian champions trophy victory to uri martyrs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags:

Leave a Reply