پولینڈ ، پرتگال اور ویلز یورو کپ کے کوراٹر فائنل میں

یورو کپ 2016 میں ویلز ،پولینڈ اور پرتگال نے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد فتوحات حاصل کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سوئٹزرلینڈ نے میچ کے شروع سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور پولینڈ کو دباؤ میں رکھا لیکن کھیل کے 39ویں منٹ میں پولینڈ کے بلاسزی کاؤسکی نے گیند کو گول کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ نے پہلے سے بہتر کھیل پیش کیا اور حریف کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔میچ کے اختتامی لمحات میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹار شکیری نے نے بائی سائیکل کک کے ذریعے گیند کو گول میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔
مقررہ وقت کے اختتام پر اضافی 30 منٹ کا کھیل ہوا لیکن اس میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ جس کے باعث فیصلہ پنالٹی پر شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے پہلی پہلی پنالٹی پر گول اسکور کیا۔سوئٹزرلینڈ کے لیے دوسری پنالٹی مارنے کیلئے ڑھاکا آئے لیکن گیند کو گول کے کونے میں پھینکنے کے چکر میں لینڈ کی ٹیم نے کوئی غلطی نہ کی اور تمام پنالٹی کو گول میں پہنچا کر میچ میں فتح اپنے نام کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ پرتگال سے ہو گا۔پولینڈ کی ٹیم 1982 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ کسی بڑے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔
لینز میں کھیلے گئے دن کے تیسرے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال اور کروشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔بوریت کے حامل اس میچ میں دونوں ہی ٹیمیں 90منٹ کے کھیل کے دوران ایک بھی گول نہ کر سکیں۔مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہنے کے بعد اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے سے قاصر رہیں۔میچ کے اختتامی لمحات میں رونالڈو نے گیند کو گول میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن کروشیا کے گول کیپر نے خوبصورت طریقے سے اسے روک لیا البتہ وہیں پر موجود ریکارڈو کواریسما نے شاندار موقع نہ گنواتے ہوئے گیند کو گول میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی جیت اور کوارٹر فائنل میں رسائی پر مہر ثبت کردی ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے ایک دیگر میچ میں ویلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شمالی آئرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دے دی۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی ویلز نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ پکی کرلی ہے جہاں اس کا مقاملہ بلجیم سے ہوگا۔ ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ 74 منٹ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم 75 ویں منٹ میں شمالی آئرلینڈ کے ڈیفینڈر گیرتھ میک اولے نے اپنے ہی گول میں گیند کو ڈال کر ویلز کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔گیرتھ کی اس غلطی کی وجہ سے شمالی آئرلینڈ کا یورو کپ میں سفر تمام ہوگیا۔ واضح رہے کہ 1958 ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی آئرلینڈ اور ویلز کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آو¿ٹ مرحلے تک پہنچے ہیں۔

Title: portugal poland and wales through to quarter finals of euro 2016 | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply