پاکستان کے خلاف خراب پرفارمنس کے باعث پولارڈ اور رام دین ٹیم سے باہر

پورٹ آف اسپین: پاکستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی کرکٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز کیرون پولارڈ اور دنیش رام دین کو زمبابوے میں اگلے ماہ ہونے والی سہ رخی ون ڈے سیریز کے کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ سہ رخی سیریز کی تیسری ٹیم سری لنکا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے چیف سلیکٹر کورٹنی براؤن نے دونوں کھلاڑیوں کو ای میل کے ذریعے اس فیصلے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ پولارڈ نے پاکستان کے خلاف جہاں تین ٹوئنٹی -20 میچوں میں محض 43 رنز جوڑے تھے وہیں تین ون ڈے میچوں میں بھی 14.00 کے خراب اوسط کے ساتھ 42 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے ٹیم میں واپسی کرنے والے رام دین نے ون ڈے سیریز میں 79 رنز بنائے تھے جبکہ ٹوئنٹی -20 ٹیم میں انہیں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے سلیکٹروں نے رام دین کوہندوستان کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی گھریلو سیریز کے لیے بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pollard ramdin dropped from west indies odi squad for tri series in in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply