قومی پرچم کی توہین پر باکسر وجیندر کے خلاف شکایت درج

نئی دہلی:ہندوستان کے اسٹار باکسر وجیندر سنگھ کے خلاف ڈبلیوبی اے ایشیا پیسفک سپر مڈل ویٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران قومی پرچم کی توہین کرنے کے معاملے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے وسندھرا انکلیو رکے الہاس پی آر نے نیو اشوک نگر تھانے میں 30 سالہ اسٹار باکسر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت نے کہا ”تیاگ راج اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں وجیندر نے جو شارٹس پہنے ہوئے تھے، اس کے پیچھے کی طرف ترنگا پرچم بنا ہوا تھا۔
یہ واضح طور پر قومی پرچم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے“۔ مسٹر الہاس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے انہیں قومی اعزاز سے وابستہ معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔
وجیندر سنگھ نے ہفتہ کو آسٹریلیا کے کیری ہوپ کو 10 راؤنڈ کے انتہائی زبردست اور سخت مقابلے میں شکست دے کر ڈبلیوبی اے ایشیا پیسفک سپر مڈل ویٹ چیمپئن شپ کا خطاب جیتا تھا۔ (یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police complaint filed against vijender singh for insulting national flag in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply