وزیر اعظم نریندر مودی راجکوٹ میں پہلا ہند انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے مدعو

راجکوٹ:سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس سی اے) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو یہاں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھانڈیری واقع ایس سی اے اسٹیڈیم میں9سے 13 نومبر تک کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے مدعو کیا ہے۔ ایس سی اے کے میڈیا منیجر ہمانشو شاہ نے کہا، ” ایس سی اے اگلے ماہ پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا اور یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ ایس سی اے اور اس کی گورنگ باڈی نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایس سی اے کیلئے فخر کی بات ہے کہ مسٹر مودی نے 19 جون 2006 کو اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا جب وہ گجرات کے وزیر اعلی تھے۔ انہوں نے پانچ جنوری 2013 کو اس کا افتتاح بھی کیا تھا۔ ہمانشو شاہ نے اس کے ساتھ ہی بتایا کہ ریاستی ایسوسی ایشن وزیر اعظم کے دفتر سے تصدیق کا انتظار کر رہا ہے۔ ایس سی اے نے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے علاقے کے سابق کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا ہے۔ شاہ نے بتایا کہ سابق کرکٹروں سلیم درانی، دلیپ دوشی ، کرسن گھاوری، یجویندر سنگھ اور اجے جڈیجہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi invited to first india england test at rajkot in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply