آخری گیند پرچھکا، اور انگلستان نے ہارا ہوا میچ ٹائی کر لیا

ٹرینٹ برج: رائل لندن سریزکے پہلے ہی میچ میں انگلستان نے اس وقت سری لنکا کے جبڑوں سے جیت کھینچ لی جب لیام پلنکیٹ نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ ٹائی کر دیا۔
اگرچہ 287رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے انگلستان پاور پلے کے پہلے دس اووروں میں ہی محض30رنز پر ٹاپ آرڈر کے چار بلے بازوں سے ہاتھ دھو کر شکست کے امکانات سے دو چار ہو گیا تھا اور جب 16ویں اوور میں جب 72رنز مجموعی اسکور پر کپتان مورگن بھی49گیندوںپر سات چوکوں کی مدد سے43رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے تو انگلستان کی شکست نوشتہ دیوار سی ہو گئی تھی۔
اور ابھی ٹیم ہدف سے 200سے بھی زائد رنز سے پیچھے تھی کہ اس کے لوور آرڈر کے معتمد بلے باز معین علی بھی آو¿ٹ ہو گئے۔ اس کے بعد تو انگلستان نے میچ میں واپسی کی امید ہی چھوڑ دی تھی اور دوسری جانب سری لنکا کے کیمپ میں قبل از وقت ہی جیت کا جشن منایا جانے لگا تھا ۔لیکن بٹلر نے حوصلہ نہیں ہارا اور 99گیندوں پر 6چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 93رنز کی اننگز اور ووکس کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 138رنز کی پارٹنر شپ کر کے انگلستان میں تھوڑی جان ڈالی۔
لیکن ابھی ٹیم ہدف سے 52رنز دور تھی اورصرف26گیندوں کا کھیل باقی تھا کہ8ویں وکٹ کی شکل میں ویلی بھی آو¿ٹ ہو گئے اور انگلستان اس بار تو شکست کے دہانے پر نظر آرہا تھا ۔ لیکن نمبر دس کے بلے باز پلنکیٹ نے ووکس کے ساتھ محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی ۔یہاں تک کہ آخری اوور تک اپنی اننگز کو لے گئے ۔
آخر اوور میںجب14رنز کی ضرورت تھی تو اکے ، دکے اور تکے سے رنز تو بنائے لیکن ہدف سے ٹیم کو اتنا دور کر لیاکہ نوبال نہ ہو تو سری لنکا کی جیت یقینی تھی اور اس کا قبل از وقت جشن منانا بھی شروع ہو گیا تھا کہ پلنکٹ نے آخری گیند پر چھکا لگا کر سری لنکا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور اپنیٹیم کو شکست سے بچا کر میچ ٹائی کر دیا۔ووکس 92گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 95اور پلنکٹ 11گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
سری لنکا کی طرف سے لکمل، میتھیوز اور پردیپ نے دو دو اور پرویز معروف اور پرسننا نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل انگلستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے مدعو کیا ۔لیکن سری لنکا نے میتھیوز کی پانچ چوکوں کی مدد سے 73اور پرسننا کی 28گیندوںپر 8چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 59رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت مقررہ50اووروں میں9وکٹ پر 286رنز بنا کر پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کر نے کے مورگن کے فیصلہ کو غلط ثابت کر دیا۔
معروف نے 30گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے31اور چندی مل نے تین چوکوں کے ساتھ37رنز بنا کر اتنا بڑا اسکور بنانے میں زبردست تعاون دیا۔انگلستان کی طرف سے ووکس،ویلی اور پلنکٹ نے دو دو اور معین علی نے ایک وکٹ لی۔ ووکس کو مین آف دی میچ قرا ر دیا گیا۔

Title: plunketts last ball six secures dramatic tie | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply