فیلس نے ریو اولمپکس میں طلائی تمغے جیتنے کی ہیٹ ٹرک کی

ریو ڈی جینرو:اولمپک کے سب سے زیادہ کامیاب کھلاڑی امریکہ کے مائیکل فیلس نے ریو میں طلائی تمغوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ساتھ ہی کیریئر میں 21 اولمپک طلائی تمغہ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔
پانچواں اولمپک کھیل رہے فیلس کو واٹر کنگ کہا جائے یا کرہ ارض کا سب سے کرشماتی کھلاڑی، ان کی تعریف میں فی الحال ا لفاظ کم ہی پڑ جائیں گے۔ اس کرشماتی کھلاڑی نے سوئمنگ پول میں اپنا جلوہ جاری رکھتے ہوئے تیراکی کی 200 میٹر بٹر فلائی مقابلے کے بعد 200 4xمیٹر فری اسٹائل مقابلے کا طلائی تمغہ بھی اپنے نام کرکے ایک ہی رات میں دو اولمپک گولڈ جیت لیے۔
فیلس کا ریو میں یہ تیسرا اور کل 21 واں اولمپک طلائی تمغہ ہے۔ اولمپک کھیلوں کی تاریخ کے اب تک کے سب سے کامیاب کھلاڑی بن چکے ہیں۔ فیلس نے200 4x میٹر فری اسٹائل ریلے کی فائنل لیگ میں فتح کے ساتھ امریکی ٹیم کی جھولی میں گولڈ ڈال دیا۔ فیلس کا یہ اولمپکس میں کل 25 واں تمغہ ہے ان میں 21 طلائی ، دو چاندی اور دو کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Phelps grabs 21st gold medal in olympics in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply