جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے فاسٹ بولر سڈل آخری گیارہ میں شامل،جومینی 12ویں کھلاڑی

پرتھ:آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف جمعرات سے یہاں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے تجربہ کار تیز گیندباز پیٹر سڈل کو آخری الیون میں شامل کیا ہے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ نے میچ سے قبل کی شام ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اسمتھ نے کہا ”دونوں ہی اچھی گیند بازی کرتے ہیں۔ وہ اچھی جگہ پر گیند بازی کر سکتے ہیں اور رن روک سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کو کافی مدد ملے گی۔ پہلے ٹیسٹ میں ہم نے سڈل کے ساتھ اترنا بہتر سمجھا اور انہیں دوبارہ واپسی کرتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے“۔
31سالہ سڈل کو غیر تجربہ کار تیز گیند باز جوئی مینی پر ترجیح دیتے ہوئے آخری گیارہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اب تک 61 ٹیسٹ میچ کھیل چکے سڈل نے اپنا آخریٹیسٹ میچ فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلا تھا۔ سڈل ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور اب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا 12 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے اتریں گے۔ سڈل جوشہیزل وڈ اور مشیل اسٹارک کے ساتھ مل کر تیز گیند بازی کے شعبہ کو مضبوط کریں گے۔ سڈل کو امید ہے کہ واکا کی پچ تیز اور اچھال والی ہوگی جس سے انہیں مہمان ٹیم کو پریشانی میں ڈالنے میں مدد مل سکتی ہے۔
27 سالہ جوئی مینی نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ختم ہوئی ون ڈے سیریز سے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو 5-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ تین سے سات نومبر تک پرتھ میں، دوسرا 12 سے 16 نومبر تک ہوبارٹ میں اور تیسرا 24 سے 28 نومبر کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم اس طرح ہے: ڈیوڈ وارنر، شانمارش، عثمان خواجہ، اسٹیواسمتھ(کپتان) ،ایڈم ووجز، مشل مارش، پیٹر نیول (وکٹ کیپر) ،مائیکل اسٹارک،پیٹر سڈل، ناتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peter siddle named in australian xi for first test against south africa in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply