پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ جیت لی،،وزیر اعلیٰ خٹک نے 2کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا

لاہور: پشاور زلمی نے یہاں زبردست حفاظتی انتظامات اور ناظرین کی حوصلہ افزائی کے درمیان کوئٹہ گلیڈییٹرس کو فائنل میں 58 رنوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اعزاز جیت لیا۔ فائنل میں ٹاس ہار کر پشاور کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی اور اس نے مقررہ 20 اوور وں میں چھ وکٹ کھو کر 148 رن بنائے۔فاتح ٹیم کیلئے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے جو مین آف دی سریز قراردیے گئے، 32 گیندوں میں چھ چوکے اور اور ایک چھکا لگاتے ہوئے سب سے زیادہ 40 رن بنائے۔ کپتان سامی نے ناٹ آؤٹ 28 رن بنائے۔
کوئٹہ کے ریاض نے 31 رن دے کر تین اور حسن خان نے 34 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جیت کے لئے 149 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کوئٹہ گلیڈییٹرس زلمی کے بولنگ اٹیک کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم16.3اووروں میں محض90رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کے ٹاپ آرڈر کے پانچ بلے باز صرف 37 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔ سوائے کپتان سرفراز احمد ، ایس ایم ارون اور انور علی کے کوئی بلے باز دہائی کا ہندسہ نہیں چھو سکا۔سرفراز نے22ارون نے24اور انور نے20رنز بنائے۔ زلمی کی طرف سے لیفٹ آرم اسپن بولر محمد اصغر نے3حسن علیاور وہاب ریاض نے دو دو اور محمد حفیظ اور جارڈن نے ایک ایک وکٹ لی ۔زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل کو سریز کا بہترین وکٹ کیپر اور میچ کا بہترین بلے باز بھی قرار دیا گیا۔
زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو مین آف دی میچ کی ٹرافی کے علاوہ پی ایس ایل ٹرافی اور40ہزار ڈالر انعام بھی دیا گیا۔ خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کی بیترین کارکردگی کی عریف کی اور ٹیم کے لیے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔اس فائنل کو پاکستان کی اپنی سرزمین میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی سمت میں کی جانےوالی کوششوں کے پیش نظر کافی اہم خیال کیا جا رہا تھا۔ فائنل سے پہلے یہاں قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کے ارد گرد زبردست سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور اسے قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔سخت سکیورٹی کے درمیان ہونے والے اس میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بھیڑ ا امنڈ پڑی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peshawar zalmi storm to psl title in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply