کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے

کراچی: پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق آئندہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے مصباح کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپریل میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لینے کا مشورہ دیاہے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا،”میں نے مصباح سے ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات کی اور ان سے کہا کہ انہیں اپنے مستقبل پر اب فیصلہ کرلینا چاہئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی اور فارم کو دیکھ کر مجھے جواب دیں گے۔ مصباح نے گزشتہ ہفتے مجھ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ دستیاب ہیں اور اس وجہ سے میں نے انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے کپتان برقرار رکھا ہے۔“ 42 سالہ مصباح نے اب تک 72 ٹیسٹ میچوں میں سے 53 میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔ اس میں انہوں نے 24 میچوں میں ٹیم کو فتح دلائی ہے جبکہ 18 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 11 میچ ڈرا رہے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pcb wants misbah ul haq to retire after west indies tour in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply