پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم اکرم سے فائدہ اٹھائے: وقار یونس

اسلام آباد:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ و اپنے دور کے ہلاکت خیز یارکر گیندیں اور طوفانی رفاتر کے ساتھ ساتھ ریورس سوئنگ کے ماہر فاسٹ بولروقار یونس نے پاک پیشن ڈاٹ نیٹ کو ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تلقین کی ہے کہ وہ وسیم اکرم سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے کیونکہ ان کے خیال میں وسیم اکرم کی تجاویز اور خیالات پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ترقی کے منازل طے کرنے میں زبردست ممد و معاون ثابت ہوں گے۔
وقار یونس نے کہا کہ پی سی بی چیرمین کو مشورے دینے والے کلیدی فیصلہ سازوں میں سابق کرکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ ساز کمیٹی کے بجائے وہ لوگ فیصلے کرتے ہیں جن میں سے ایک نے بھی کبھی کرکٹ نہیں کھیلی۔جبکہ پاکستان کی کرکٹ کا مستقبل سنوارنے اور سجانے کے لیے فیصلہ ساز کمیٹی میں 8تا10اعلیٰ درجہ کرکٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس قسم کے کرکٹروں کی جو عصری کرکٹ کے تقاضوں سے کما حقہ واقف ہیں بورڈ کو ایک فہرست دی تھی۔لیکن بورڈ نے اقبال قاسم اور ندیم خان کی خدمات حاصل کر لیں جو جدید دور کی کرکٹ سے ناواقف ہیں۔وقار نے کہا کہ وسیم اکرم، یونس خان ،مصباح الحق اور رمیز راجہ جیسے کرکٹروں کی زیادہ سے زیادہ ذمہ داریاں دی جانا چاہئیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pcb should utilise wasim akram more waqar younis in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply