پاکستانی کرکٹ بورڈ نے ہندوستان سے ہار کے اسباب تلاش کرنے کے لیے کمیٹی بنادی

اسلام آباد:گزشتہ اتوار کے روز برمنگھم میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے ہند پاک کرکٹ میچ میں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس تین رکنی کمیٹی میں سبحان احمد، ہارون رشید اور مدثر نذر شامل ہیں جو کرکٹ ٹیم کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منجمنٹ اور کھلاڑیوں سے انٹرویوز لینے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کر کے چئیرمین پی سی بی کے حوالے کرے۔ میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ تمام شعبوں میں کارکردگی ناکام رہی۔
پاکستان ن کو50اوورز میں 324 رنز کا ہدف ملا تھا، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے محض 200رنز پر آوٹ ہوکر124 رنز سے شکست کھائی۔اس شرمناک شکست کے بعدملک کے تمام تر صوبوں اور حلقوں سے ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔کپتان سرفراز احمد نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے نہایت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pcb forms probe committee on pakistan cricket team defeat at hands of india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply