ویسٹ انڈیز کے خلاف بلے بازوں کو باؤنڈریوں سے نہیں اکے دکے اور صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا:رہانے

انٹیگوا: ویسٹ انڈیز کے خلاف دو پریکٹس میچوں میں سست پچوں پر کھیلنے کے بعد ہندوستانی بلے باز اجنکیا رہانے کا بھی خیال ہے کہ ٹسٹ میچوں میں بھی ٹیم کو اسی طرح کی پچوں پر کھیلنا پڑ سکتا ہےجس کے لئے وہ تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ہندستانی ٹیم نے ڈرا ہونے والے دو پریکٹس میچوں کے بعد پیر کو نیٹ پر بھی خوب پسینہ بہایا۔
تمام کھلاڑیوں نے مختلف کمبی نیشن میں کھیلتے ہوئے 21 جولائی سے شروع ہونے والی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لئے اپنی تیاریوں کو پرکھا۔ رہانے نے مشق کے بعد تیاریوں کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ پہلے میچ میں انٹیگوا کی پچ بھی سینٹ کٹس کی طرح ہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ اندیز کی پچیں بھی کافی حد تک ہندوستانی پچوں کی طرح ہی ہیں اور ہم کافی وقت سے ان پر مشق کر رہے ہیں۔گزشتہ پریکٹس میچوں میں ہم نے دھیمی پچوں پر کھیلا ہے اور پہلے ٹیسٹ میں بھی ایسی ہی پچ رہنے کی توقع ہے۔
ویسے ہمیں اس کیلئے دو تین دن کا انتظار کرنا پڑے گا۔ بطور بلے باز بھی سب نے دھیمی پچوں پر کھیلنے کے موضوع پر ہمہ پہلو تبادلہ خیال کیا ۔اور طے پایا کہ ان پچوں پر جو بات بلے بازوں کے لئے ضروری ہوگی وہ ہے تحمل برتنا۔
یہاں دھیمی پچوں پر کھیلنا مشکل ہے اور رن بنانا آسان نہیں ہوگا۔لیکن اگر یکسوئی سے کھیلتے ہوئے وکٹ پر زیادہ سے زیادہ دیر تک ٹکنے کی کوشش کی تو رنز خود بخود بننا شروع ہوسکتے ہیں۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Patience key to success on slow west indies pitches says ajinkya rahane in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply