چوتھے ٹیسٹ میں بھی پارتھیو پٹیل ہی وکٹ کیپنگ کریں گے،ساہا کو مزید آرام کا مشورہ

ممبئی: وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل آٹھ دسمبر سے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میں بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بنے رہیں گے۔ وکٹ کیپر ردھیمان ساہا ابھی پوری طرح فٹ نہیں ہوئے ہیں اور وہ چوتھے میچ میں بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ ساہا کو ویزاگ میں دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوران بائیں ران میں چوٹ لگ گئی تھی اور ان کا اب بھی علاج چل رہاہے۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری اجے شرکے نے کہا ”بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ ساہا اب بھی ٹھیک ہونے کے عمل سے گزر رہے ہیں اور وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ احتیاط کے طور پر ساہا کو چوتھے میچ میں بھی آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم وکٹ کیپر بلے باز کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے تجربہ کار کھلاڑی پٹیل نے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور موہالی میں دونوں اننگز میں 42 اور 67 رنز بنائے تھے۔
ٹیم انتظامیہ نے جہاں پارتھیو کی اس کارکردگی کی ستائش کی تھی وہیں یہ بھی کہہ دیا تھا کہ ساہا ہی وکٹ کیپنگمیں اس کی پہلی پسند ہیں۔ تاہم پٹیل کو ایک اور میچ میں سلیکٹروں کو متاثر کرنے کا موقع مل گیا۔دہلی کے تیز گیند باز ایشانت شرما کو بھی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ وہ ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں 16 رکنی ٹیم میں شامل کئے گئے تھے لیکن آخری الیون میں شامل نہیں کئے گئے تھے۔ موجودہ پانچ میچوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم 2-0 سے برتری حاصل کر چکی ہے اور وانکھیڈے میں وہ سیریز اپنے قبضے میں کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parthiv patel set to play in fourth test injured saha rested in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply