یوای ایف اے چمپینز لیگ میں پیرس سینٹ جرمین نے چیلسی کو2-1ہرایا

پیرس: اوروگوئے کے اسٹرائیکر ایڈنسن کوانی کے گول کی مدد سے پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جے) نے چیلسی کو ایک کے مقابلہ دو گول سے شکست دے دی۔پی ایس جے کے اسٹرائیکر کوانی نے اس گول سے تمام ٹورنامنٹوںمیں کلب کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کارلوس بیانچی کا وہ ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 71گول کر کے قائم کیا تھا۔اروگوئی اسٹرائیکر نے پیر سینٹ جرمین کی طرف سے 131میچوں میں71گول کیے ہیں اور اب وہ رئی کے ایک گول سے پیچھے ہیں۔ پی ایس جے کے چیرمین اور سی ای او ناصر علی خلائفی نے میچ کے بعد کہا کہ یہ ایک بہترین میچ تھا۔ ہم نے پہلے ہی منٹ سے میچ کو گرفت میں لینے اور پھر اس پر اپنی گرفت اور مضبوط کرنے کی کوشش کی جس میںہمارے کھلاڑی شاندار طریقہ سے کامیاب رہے۔لیکن بد قسمتی سے ہم زیادہ گول نہ کر سکے اور ہاف ٹائم سے چند سکنڈ پہلے ہم پرایک گول ہو گیا۔اب ہم لندن کا رخ کر رہے ہیںجہاں امید ہے کہ ہم کوارٹر فائنل کے لیے کوالی فائی کر جائیںگے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paris saint germain beat chelsea 2 1 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply