ٹیم انڈیا کی 5وکٹ سے جیت میں رہانے ، روہت اور ہاردک پانڈیا کی ہاف سنچریاں

اندور:افتتاحی بلے بازوں اجنکیا رہانے اور روہت شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ہاف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے آسٹریلیا کو5 وکٹ سے ہرا کر پانچ ون ڈے میچوں کی سریز میں3-0کی سبقت حاصل کر کے سریز اپنے نام کر لی۔ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں294رنز کے تعاقب میں روہت اور رہانے پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے 135رنز کی پارٹنر شپ کر کے ہدف تک پہنچنے کی راہ آسان کر دی۔ٹیم انڈیا کی پہلی وکٹ 22ویں اوور میں اس وقت گری جب روہت شرما6چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے62گیندوں پر 71رنز بنا کر فاسٹ بولر کولٹر نائیل کی گیند متباد ل کھلاڑی کارٹ رائٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔42گیندوں پر بنی ان کی یہ ففٹی ان کے کیریر کی 33ویں ہاف سنچری تھی۔تھوڑی ہی دیر بعد 24ویں اوور میں کمنز نے رہانے کو ان کے70کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ انہوں نے سات چوکے لگائے۔ 35ویں اوور میں کپتان وراٹ کوہلی بھی28رنز بنا کر ایشٹن ایگر کی گیند پر فنچ کے کوکیچ دے بیٹھے۔ اگلے ہی اوور میں کیدار جادھو بھی رچرڈسن کی گیند پر ہینڈز کوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے صرف2رنز بنائے۔جادھو آؤٹ ہوئے تو ٹیم انڈیا کا اسکور206تھا۔ لیکن پانڈیا نے منیش پانڈے کے ساتھ مل کر تیزی سے ہفدف کی جانب بڑھنا شروع کر دیا اور 5چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے72گیندوں پر78رنز بنانے کے ساتھ ساتھ منیش کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 78رنز کی پاٹنر شپ بھی کی۔
لیکن جب وہ کمنز کا شکار ہوئے تو اس وقت تک وہ ٹیم کو جیت کی خوشبو سونگھا چکے تھے۔ منیش پانڈے32بالوں پر 36رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے کمنز دو وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ رچرڈسن، کولٹر نائیل اور ایگرکوایک ایک وکٹ ملی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سریز میں پہلی بار پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افتتاحی بلے باز آرون فنچ کی طوفانی سنچری اور کپتان اسٹیون اسمتھ کے ساتھ، جنہوں نے ہاف سنچری بنائی، دوسرے وکٹ کی شراکت میں 154 رن کی مدد سے مقررہ50اووروں میں چھ وکٹ پر 293 رنز بنائے۔ چوٹ کی وجہ سے پہلے دو ون ڈے میچ نہ کھیلنے والے فنچ نے زبردست واپسی کرتے ہوئے 125 گیندوں پر 124 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔فنچ نے پہلے وکٹ کے لئے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ 70 رن اور پھر دوسرے وکٹ کے لئے ا سمتھ کے ساتھ 154 رن جوڑے۔ آسٹریلیا 38 ویں اوور میں ایک وکٹ پر 224 کے اسکور سے 300 پار کرنے کی طرف بڑھتا نظر آرہا تھا لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے آخری دس اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 293 پر روک دیا۔وارنر نے 44 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ کپتان اسمتھ نے 71 گیندوں پر 63 رن میں پانچ چوکے لگائے۔مارکس اسٹوئنیس نے 28 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکے کے ساتھ ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔ فنچ نے اپنے 50 رن 61 گیندوں میں مکمل کیے اور 110 گیندوں میں 100 رنز مکمل کیے۔ فنچ دوسرے بلے باز کے طور پر 224 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کلدیپ اس بار تھوڑے مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے 75 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔بمراہ نے 52 رنز پر 2 وکٹیں لیں، چہل نے 54 رنز پر ایک وکٹ اور پانڈیا نے 58 رنز پر ایک وکٹ حاصل کئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pandya spinners clinch series india rise to no 1 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply