منیش کی شاندار سنچری کی بدولت انڈیا اے کی شاندارجیت

ٹاؤنس ولے:کپتان منیش پانڈے (ناٹ آؤٹ 100) رن کی زبردست اننگز اور دھول کلکرنی (37 رن پر چار وکٹ) کی بہترین بالنگ سے انڈیا اے نے یہاں ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ اے کے خلا ف تین وکٹ سے شاندار جیت درج کر لی۔
چار اے ٹیموں کے درمیان کھیلی جا رہی ون ڈے سیریز کے اس مقابلے میں انڈیا اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 230 کا اسکور بنایا جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 48.4 اوور میں سات وکٹ پر 234 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔انڈیا اے کی جانب سے کپتان منیش نے 105 گیندوں میں 9 چو کے اور ایک چھکا لگا کر 100 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور غیر مفتوح رہے۔
انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس جیت سے ہندوستانی ٹیم چار پوائنٹس حاصل ہو گئے۔ تاہم باقی بلے بازوں کی کارکردگی کچھ خاص متاثر کن نہیں رہی۔ فیض فضل نے 19،کرو ن نائر نے 17، مندیپ سنگھ نے 14، کیدار جادھو نے 26، ہاردک پانڈیا نے 18 اور دھول کلکرنی نے ناٹ آؤٹ 23 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ اے کی جانب سے آندیلے فہلک وایو اور ایڈمز نے دو دو وکٹ لئے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقی ٹیم نے اپنے پہلے تین وکٹ 35 رن بن گنوا دیے۔
لیکن پھر ڈیوڈ ملر نے سب سے زیادہ 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 104 گیندوں میں پانچ چوکے لگائے۔ وہیں ایڈمز نے 55 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر 52 رنز اور تھیونس ڈی برین نے 40 رنز بنائے۔
ہندوستانی ٹیم کے لئے دھوال نے 10 اوور میں 37 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ لیے جبکہ جے دیو انادکٹ اور ہاردک نے دو دو وکٹ لئے۔انڈیا اے کے ابھی گروپ میں چار پوائنٹس ہیں جبکہ این پی ایس آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ اس کے بعد آسٹریلیا اے کے پانچ پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اے کا ابھی کھاتہ ہی نہیں کھلا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pandey 100 helps india a clinch tight win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply