پاکستان کی کم عمر ترین تائکونڈو ایتھلیٹ عائشہ ایاز اولمپک کھیلنے کی خواہاں

اسلام آباد: پاکستان کی اب تک کی کم عمر ترین تائکوونڈو اتھیلٹ عائشہ ایاز نے ، جس نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 7ویں فوجیرا اوپن انٹرنیشنل تائک ونڈو چمپین شپ میں27کلو گرام کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا،کہا ہے کہ وہ ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے اولمپک میں حصہ لینا چاہتی ہے۔عائشہ نے اپنی اس شدید خواہش کا اظہار یو اے ای سے اس کی واپسی کے بعد اس کے اعزاز میں کانجو میں منعقد ایک تقریب میں کیا۔

اس تقریب میں عائشہ کے والدین، رشتہ داروں، بزرگوں، ضلع اسپورٹس افسر ،تائکونڈو کھلاڑیوں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔سوات کی رہائشی اس 8سالہ بچی نے کیک کاٹ کر اپنی کامیابی کا جشن منایا۔

اس نے کہا کہ اسے اپنی جیت پر فخر محسوس ہو رہا ہے اور یہ کہتے ہوئے اس نے اپنے میڈل کو چوما اورف کہا کہ وہ اس میڈل کو کھیلوں کے دلداہ اور اپنے دور کے بہترین کرکٹ آل راو¿نڈ و کامیاب کرکٹ کپتان جن کی قیادت میں 1992میں پاکستان پہلی بار عالمی چمپین بنا تھا، آج کے وزیر اعظم عمران خان کے نام وقف کرتی ہیں۔

میرا آئندہ ہدف اولمپک ہے جس کے لیے میں سخت محنت کر رہی ہوںاور اپنے والد کی زیر نگرانی مشق کر رہی ہوں۔میں حکومت سے بھی توقع کرتی ہوں کہ اولمپک میں شرکت کی تیاری میں وہ میری مدد کرے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans youngest taekwondo athlete has eyes on the olympics in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment