پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سال اپنی ٹیم کے بنگلہ دیش کے دورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اس کی اطلاع دی۔بنگلہ دیش نے آخری بار08۔ 2007-میں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن اس دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2011 اور 2015 میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور اسے جولائی اور اگست میں دوبارہ بنگلہ دیش دورے پر جانا تھا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز ہونی تھی۔ شہریار نے بورڈ کے اس فیصلے کے سلسلے میں کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے پی سی بی کے پاکستان میں دو ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش جاکر کھیلتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہہم نے اس سال بنگلہ دیش کی پاکستان میں میزبانی کرنے کے امکانات کے بارے میں بات کی تھی۔پاکستان دو مرتبہ بنگلہ دیش کے دورے پر جا کر کھیل چکا ہے لیکن جب ان کی باری آئی تو انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔ ہمیں لگا کہ اب تیسری بار بنگلہ دیش جاکر کھیلنا ہمارے لیے بھی ممکن نہیں ہے۔ ایسے میں ہم نے اس دورے کو فی الحال منسوخ کر دیا ہے اور اگلے سال اس کے بارے میں غور کریں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans tour of bangladesh has been cancelled shaharyar khan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply