پاکستا ن آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز میچ میں39رنز سے ہار گیا، شفیق کی سنچری بھی کام نہیں آئی

برسبن: فاسٹ بولروں مچل اسٹارک اور جیکسن برڈ کے طوفانی بولنگ کی مدد سے آسٹریلیا نے برسبن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 39رنز سے شکست دے کر 3میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔490رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں پاکستان نے 8وکٹ پر 382سے اپنی اتوار کی ناتمام اننگزکو اسد شفیق اور یاسر شاہ کے کندھوں پر آگے بڑھایا ۔اسٹارک اور برڈ نے ان دونوں بلے بازوں کو ہر طرح سے چکمہ دینے کی کوشش کی لیکن دونوں بلے بازوں نے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا۔
اور بتدریج ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہے۔ مگر تابکے۔ آخر اسٹارک نے زبردست رفتار کے ساتھ یارکر باؤلنگ شروع کی اور اپنے 38ویں اور اننگز کے 145ویں اوور میں اسد شفیق کو ان کے انفرادی اسکور 137پر گلی میں وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ اور آخری بلے باز یاسر شاہ کو رن آؤٹ کرا کے پاکستان کی اننگز ہی اس وقت سمیٹ دی جب پاکستانغیر متوقع طور پر جیت کی راہ پر چلتا نظرآرہا تھا۔اسد شفیق نے207گیندوں پر 13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 137رنز بنائے ۔
انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔جبکہ یاسر شاہ 33رنز بنا ئے۔ جس میں انہوں نے 66بالوں کا سامنا کیا اور 4چوکے لگائے۔اسٹارک نے چار اور برڈ نے تین وکٹ لیے جبکہ لیون کو دو وکٹ ملے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans terrific chase ends 40 short in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply