آسٹریلیا میں نوجوان کھلاڑیوں کی ناتجربہ کاری ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی طاقت بنے گی: مصباح الحق

برسبن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کے لڑکوں کی ناتجربہ کاری ہی در اصل ٹیم کی طاقت ہے۔ اور ضروری نہیں کہ ان کے کھلاڑیوں کی ناتجربہ کاری ہونے والی ٹسٹ سریز میں طاقتور آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا کمزور یا منفی پہلو ثابت ہوگی۔

کئی کم عمر فاسٹ بولروں اور کئی نئے چہروں پر مشتمل ٹیم کو آسٹریلیا کے دورے پر لانے والے مصباح الحق کی ٹیم اگرچہ کاغذ پر ایسی کمزور دکھائی دے رہی ہے جیسے وہ میزبان آسٹریلیا کا نرم چارہ ہو ۔

کیونکہ دور دور تک وہ کسی شعبہ میں اس مضبوط آسٹریلیا کے خلاف سے بہتر تو دور کی بات مساوی یا اس کے آس پاس بھی نظر نہیں آتی۔نیز جب آج تک دمکتے ستاروں اور نہایت تجربہ کار کھلاڑیوں سے آراستہ کوئی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر آج تک کوئی ٹسٹ سریز نہیں ہرا سکی تو اس ناتجربہ کار ٹیم سے تو کوئی توقع رکھنا عبث ہے۔

لیکن یہ بی صحیح ہے کہ ان کھلاریوں کو آسٹریلیا میں ہارنے کا بھی کوئی تجربہ نہیں ہے اور یہی چیز ان کھلاڑیوں کی طاقت بن سکتی ہے۔ کیونکہ ٹیم کے موجودہ کھلاڑی بڑے اولوالعزم ہیں اور موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے اور اب تک جو نہیں ہوا اسے انجام دینے کے لیے بیتاب ہیں۔

مصباح نے کہا کہ ان کے تین کم عمر فاسٹ بولر نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور محمد موسیٰ خان جس طرح کی جارحانہ اور آتشیں بولنگ کر رہے ہیں اس سے بالکل بھی ناتجربہ کاری نہیں جھلکتی۔ وہ صحیح علاقہ میں اور پوری طاقت سے گیند ڈال رہے ہیں اور ابھی تک تو ان کی بولنگ میں کوئی کمی نظر نہیں آئی۔

مصباح الحق نے کپتان و افتتاحی بلے باز بابر اعظم کو ٹیم کا نہایت اہم رکن بتایا اور وضاحت کی کہ جنوبی افریقہ کے تجربہ نے اسے کیسا نکھارا ہے۔

وہاں کی پچوں پر رن بناناآسان نہیں تھا لیکن ان پچوںنے اسے ایک باکل بدلا ہوا بلے باز بنا دیا اور وہ بدلاو¿ یہاں کام آئے گا کیونکہ آسٹریلیا کی پچیں نسبتاً بہتر اور بیٹنگ کے لیے کافی حد تک سازگار ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans inexperience can be a good thing against australia misbah in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.