پاکستان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم اکتوبر مہینے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ دبئی میں گلابی گیند سے کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 23 ستمبر سے شروع ہو رہی کرکٹ سیریز کے پورے پروگرام کو بھی جاری کر دیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 میچ، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔اس سے پہلے 20 ستمبر کو پاکستان کا ای سی بی الیون کے خلاف ٹوئنٹی 20 مقابلہ ہوگا۔
23 اور 24 ستمبر کو دبئی میں دو ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیلنے کے بعد تیسرا ٹوئنٹی 20 میچ ابو ظہبی میں ہو گا۔پہلا ون ڈے 30 ستمبر کو دوسرا ون ڈے دو اکتوبر کو شارجہ میں جبکہ تیسرا ون ڈے پانچ اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا.پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ دبئی میں 13 سے 17 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ ابو ظہبی میں 21 سے 25 اکتوبر اور تیسرا ٹیسٹ شارجہ میں 30 اکتوبر سے تین نومبر تک ہو گا۔
ویسٹ انڈیز ایک ڈے نائٹ ٹور میچ پی سی بی پیٹرنس الیون کے خلاف سات سے نو اکتوبر کو شارجہ میں کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف ایک ٹوئنٹی میچ اور ایک دو روزہ مقابلہ کھیلے گا جو دونوں ہی میچ دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔
اس سے پہلے پی سی بی ویسٹ انڈیز کے خلاف اس دورے کو سری لنکا میں منعقد کرنا چاہتا تھا لیکن بعد میں اسے منسوخ کرکے متحدہ عرب امارات میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان اپنا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ 15 دسمبر سے آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans first day night test against wi in october in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply